عقیل بیاولی خدمت خلق اردو گرلز ہائی اسکول کے صدر مدرس نامزد..... بیماری کے باوجود سنبھالی اہم زمہ داری، بلند حوصلے کو سلام

کھام گاؤں (واثق نوید) خاندیش کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے ، خدمت خلق اردو گرلز ہائی اسکول و جونئیر کالج کے زمہ داران نے اسکول کے صدر مدرس کی زمہ داری سرگرم معلیم عقیل خان بیاولی کو سونپی۔ حق بہ حقدار رسید۔ 
معلوم رہے کہ عقیل خان بیاولی کا شمار محنتی، فرض شناس، سرگرم معلیم کی حیثیت سے کیا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی سماجی، تعلیمی، صحافتی میدان میں بھی عقیل خان کی ایک الگ پہچان ہے۔ معلوم رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے موصوف بجے کی بیماری بعد میں خود کی بیماری میں پریشان ہونے کے باوجود اسکول فرائض کو نہایت ایمانداری سے انجام دیتے رہئے۔ انکی انہیں بلند حوصلوں کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے انہیں اسکول کی ایم ذمہ دار صدر مدرس نامزد کیا۔ اس سے انکے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ موصوف کے صدر مدرس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسکول کے تمام تدرسی و غیر تدرسی عملہ کی جانب سے موصوف کا پر جوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام اسٹاف نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ 
عقیل بیاولی کا روزنامہ اردو ٹائمز سے پرانا اور گہرا تعلق ہے۔ موصوف درس وتدریس کے ساتھ اردو ٹائمز کے لئے خبریں، مضامین، بھی لکھتے رہتے ہے۔ بیماریوں کے اس پریشانی میں بھی موصوف نے یہ اہم زمہ داری سنبھالی انکے بلند حوصلوں کو سلام۔

Comments