شیخ علوینہ عارف کی تاریخی کامیابی ایم بی بی ایس میں ملا داخلہ

کھام گاؤں (واثق نوید) ایک کامباب استاد جو قوم و ملت کے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتا اس کی وجہ سے قدرت اسے دنیا میں ہی اجر عظیم سے نوازتے ہوئے  خود کے بچوں کو کامران کرتی ہے اس  کی زندہ مثال بلڈانہ ضلع پریشد اسکول کنہولہ تعلقہ چھکلی میں اپنے فریضۂ منصبی سے گزشتہ 25 سالوں سے قوم و ملت کے لیے بہتر شہری و ذمہ دار افراد بنانے کے لیے سرگرم اساتذہ میں شمار فعال معلم  شیخ عارف شیخ ابراہیم رہائش دیولگھاٹ جوکہ اپنے پیشے کے لیے مختلف مقامات پر اردو اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی دختر نیک اختر علوینہ شیخ نے ایم بی بی ایس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے حیدرآباد میڈیکل کالج میں داخلہ لیا بتادے کہ علوینہ نے نیٹ امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے اب حیدرآباد میڈیکل کالج میں داخلہ ممکن ہوسکا اس شاندار کامیابی پر علاقے کی معزز شخصیات نے شیخ علوینہ عارف کو مبارک باد پیش کی،اس موقع پر ارشاد خان ستار خان  فعال معلم نے بھی شیخ علوینہ عارف کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤن کا اظہار کیا واضح رہے کہ شیخ عارف سر ایک فلاحی تنظیم بھی چلاتے ہے جو کافی سرگرم ہے جس کے زیر انصرام روشن خان اردو اسکول بھی جاری ہے۔

Comments