راویر کے سرفراز خان کے فرزند کی مثالی شادی لڑکی دیکھنےآۓ اور شادی کرکے لوٹے دونوں خاندانوں کا قابل ستائش مثالی عمل
جلگاؤں (سعید پٹیل)گذشتہ ٨ \ ٩ ماہ سے کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن ،فزیکل فاصلہ وغیرہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوۓ شادیوں کی تقریبات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔شادی کا ذکر آتے ہی کھانا ،جہیز اور قیمتی لباس کی تصویر نظروں کے سامنے ابھر کر آتی ہے۔لیکن ان تمام لوازمات پر اور رسومات و رواجوں سے اوپر اٹھ کر اصل کی تلاش میں رہنےوالوں کو تو اللا کی معرفت اور شریعیت کی پاسداری عزیز ہے۔ایسی ہی راویر شہر کے سرفراز خان رفیق خان اور جلگاؤں کے عتیق شیخ خاندان کے تعلیم یافتہ جوڑے نے غیرضروری اخراجات کو پرے رکھ کر "چٹ منگنی اور پٹ بیاہ " کے تحت مسلم معاشرے کےلۓ ایک قابل تعریف مثال بطور نمونہ پیش کیا ہے۔راویر شہر کی مدینہ کالونی کے رہائش پذیر و اینگلو اردو اسکول کے مدرس اور جماعت اسلامی ہند کے رکن سرفراز خان رفیق خان کے فرزند بی۔ایس۔سی۔بی۔ایڈ تعلیم یافتہ مزمل خان کےلۓ لڑکی دیکھنے جلگاؤں کے رہائش پذیرعتیق شیخ ان کے یہاں یکم جنوری کو جلگاؤں آۓ۔عتیق شیخ ان کی دختر آسماء بی جس کی تعلیم بی۔ایس۔سی تک کو دیکھنے آۓ۔دونوں خاندانوں کا پسند پر اتفاق ہوا۔اسی مجلس میں وقت اور پیسہ خرچ کۓ بغیر جلداز جلد شادی کیوں نہ کرلی جاۓ۔اس طرح کی تجویز زیرغور آئ۔دونوں خاندان والوں نے اس تجویز پر اتفاق کیااور صرف مختصر دوگھنٹے میں پررونق روحانی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔چند مہمانان و رشتہ داروں کی موجودگی میں سادہ تقریب میں مزمل خان اور آسماء بی ان کا نکاح مفتی عتیق الرحمٰن انھوں نے نکاح کی کاروائ مکمل کی۔اس موقع پر منیار برادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ ،عامرسہل موجود تھے۔دلہا۔دلہن کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازاگیا و مبارکبادی دی گئ۔مسلم معاشرے کے ان دونوں خاندانوں نے سادگی کو اپناتے ہوۓ ، محنت وقت اور پیسے کی بچت کرکے مجموعی مسلم معاشرے کے سامنے ایک اعلیٰ مثال پیش کی اس طرح کا اظہار فاروق شیخ انھوں نے کیا۔آج ایسی ہی شادیوں کی سماج کو ضرورت ہے۔اس موقع پر دونوں خاندانوں کی بھرپور ستائش کی گئ اور مبارکبادی دی جارہی ہیں۔اس مثالی عقد کے موقع پر حاجی رفیق خان رحمٰن خان ،سرفراز خان ،شمشیر خان ،منیاربرادری کے صدر فاروق شیخ ،عتیق شیخ ،زرار خان ،حاجی ریاض احمد ، شیخ سعید ،ایوب خان سمیت رشتہ دار ، دوست احباب موجود تھے
Comments
Post a Comment