آکولہ ، اردو اساتذہ کو رجوع کرنے کا دیہی ترقیاتی وزیر نے دیا حکم... ممہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کو ملی بڑی کامیابی

کھام گاؤں (واثق نوید) اکولہ ضلع میں بین اضلاع تبادلوں میں آئے 12 اردو اساتذہ کو رجوع کرنے میں ٹال مٹول کرنے کے خلاف مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد نے بالاپور کے رکن اسمبلی نتین دیشمکھ کی قیادت میں دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف سے ملاقات کر کے اکولہ ضلع پریشد محکمہ تعلیم کی ہٹ دھرمی کی شکایت کی جس پر وزیر موصوف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو اپنے دالان میں حاضر رہنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کی تعمیل میں آج مورخہ 5 جنوری کو دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف کے دالان میں متعلقہ افسران کی وزیر موصوف کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر وزیر موصوف نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کو اکولہ ضلع میں آئے 12 اساتذہ اور سموجن والے اساتذہ کو فوراً رجوع کرنے کے احکامات صادر کئے۔ جس پر محکمہ تعلیم کے ریاستی سکریٹری نے جلد از جلد اس ضمن میں متعلقہ افسران کو کاروائی کرنے کے تعلق سے تحریری حکم دینے کی یقین دیانی وزیر موصوف کو کرائی۔ اس مٹینگ میں اکولہ کے ضلع پریشد سی او ، ضلع ایجوکیشن افسر، کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے علاقائی و ریاستی سطح کے آفسران موجود تھے۔ 
معلوم ہو کہ امسال ہوئے بین اضلاع تبادلوں میں اکولہ ضلع پہونچے اردو اساتذہ کو اکولہ ضلع پریشد محکمہ تعلیم تنگ نظری کی وجہ سے رجوع کرنے میں ٹال مٹول کرکے جان بوجھ کر تاخیر کررہا ہے۔ اردو اساتذہ کے ساتھ ہورہی اس نا انصافی کے خلاف مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا شروع ہی سے ان مظلوم اساتذہ کے انصاف کے لئے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں ریاستی ترجمان سید جواد حسین کی زیر نگرانی ، سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار کی قیادت میں سنگھٹنا کے زمہ داران نے منترالہ میں جاکر دیہی ترقیاتی وزارت سے آڈر نکالے۔ آکولہ ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم کے تنگ نظر ملازمین نے اس آڈر میں بھی غیر مناسب نقص نکال کر مزید رہنمائی کے لئے امراوتی علاقائی کمشنر کی طرف فائیل بھیج دیا تھا۔ جس کا مقصد صرف اور صرف اردو اساتذہ کو پریشان کرنا بتایا جارہا ہے۔ سنگھٹنا کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ وزارت دیہی ترقی کے آڈر پر علاقائی کمشنر کیا رہنمائی کرسکتا ہے۔۔
9 دسمبر کو سنگھٹنا کے وفد نے امراوتی جاکر کمیشنر آفس میں متعلقہ افسران سے بھی ملاقات کی ۔ لیکن یقین دیانی کے باوجود بھی 
کمشنر کی جانب سے آکولہ ضلع پریشد کو کوئی رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ایک بار مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد نے دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف سے 22 دسمبر کو انکے دالان میں ملاقات کرکے آکولہ ضلع پریشد کے آفسران کا دیہی وزارت کے آڈر کو نہ ماننے، اردو اساتذہ کو جان بوجھ کر رجوع کرنے سے انکار کرنے کے تعلق سے شکایت کی ، اور متعلقہ افسران کو وزیر موصوف کے دالان میں بلانے کا مطالبہ کیا، جس پر دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف نے فورا ، امراوتی ڈپٹی کمشنر، اکولہ ضلع پریشد کے سی او اور پرائمری ایجوکیشن افسر کو 5 جنوری کو صبح 11.30 بجے ممبئی اپنے دالان میں حاضر رہنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔
آج وزیر موصوف کے دالان میں متعلقہ افسران کے ساتھ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار ، ریاستی ترجمان سید جواد حسین ، ودربھ صدر نعیم فراز، تھانہ ضلع صدر زین العابدین موجود تھے ۔ بالاپور کے رکن اسمبلی نتین بھاؤ دیشمکھ ، آکولہ مہا نگر پالیکا کے حزب مخالف رہنما ساجد پٹھان بھی اکولہ کے مظلوم اساتذہ کو انصاف دلانے کیلئے مٹینگ میں موجود تھے۔ اردو اساتذہ کو رجوع کرنے کے لئے 
وزیر موصوف کے واضح طور پر متعلقہ افسران کو حکم دینے پر سنگھٹنا کے زمہ داران نے دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف کا شکریہ ادا کیا۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی کوشش اور کامیاب نمائندگی کی اردو اساتذہ میں سرینا کی جارہی ہے۔

Comments