جلگاؤں میں پیٹرول۔ڈیزل کے اضافی دام کے خلاف یوتھ این۔سی۔پی کی جانب سے مرکزی حکومت کی مذمت و احتجاجی مظاہرہ

جلگاؤں( سعید پٹیل) یہاں آج جلگاؤںضلع یوتھ راشٹروادی کانگریس کی جانب سے پیٹرول۔ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے پرزور احتجاجی مظاہرہ کیاگیاو مرکزی حکومت کی مذمت کی گئ۔بعد ازاں یوتھ روشٹروادی کانگریس کے عہدیداران نے ضلع انتظامیہ کو مکتوب دیا۔ پیٹرول ۔ڈیزیل جیسے ضروری ایندھن کی اضافی دام سے عام شہریان کا جینا دشوار ہورہا ہے۔ایندھن کی اضافی قیمت کی پرزور مذمت کرتے ہوۓ۔دام کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پر یوتھ راشٹروادی کانگریس کےذمداران سمیت ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ،اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر عبدالغفار ملک ،پارٹی ترجمان سلیم انعامدار ،رحیم تڑوی ،ساحل پٹیل ،مظہرپٹھان ، رضوان کھاٹک ،الیاس میمن و دیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Comments