کھام گاؤں ۔ جالنہ ریلوے لائن سروے شروع.... ودربھ، مراٹھواڑہ عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے کا امکان

کھام گاؤں (واثق نوید) دوربھ، مراٹھواڑہ عوام کا دیرینہ خواب، کھام گاؤں، جالنہ ریلوے لائن کا مطالبہ پورے ہوئے کے مثبت نتائج  دیکھائی دے رہے ہے ۔ آج مرکزی حکومت کے محکمہ ریلوے کی ٹیم کھام گاؤں، جالنہ ریلوے لائن کا  سروے کرنے جالنہ پہونچ گئی۔
معلوم رہے کہ انگریزوں کے دور سے ہی ودربھ،اور مراٹھواڑہ کی عوام کا مطالبہ تھا کہ مراٹھواڑہ کو ودربھ سے جوڑے کے لئے۔ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے، نقل و حمل کے لئے کھام گاؤں کو جالنہ سے ریلوے لائن کے ذریعے جوڑا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہی کھام گاؤں، جالنہ ریلوے لائن بچھانے کے لئے سروے ہوچکا  تھا لیکن ریلوے کے اعلیٰ آفسران نے اس کو ریلوے کے لئے مالی طور پر نقصان دہ بتایا تھا۔ جسکی وجہ سے یہ مسئلہ زیر التوا ہوگیا تھا۔ لیکن دونوں علاقوں کی عوامی، سیاسی، تجارتی، اور سماجی تنظیموں کے بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر راؤ صاحب ڈانگے ،نےمرکزی ریلوے وزیر گویل سے بار بار ملاقات کرکے ریلوے لائن بچھانے کا مطالبہ کیا جس پر مرکزی وزیر گویل نے ذاتی طور پر توجہ دیکر ایک ٹیم کو کھام گاؤں ، جالنہ ریلوے لائن کا سروے کرنے کےلئے تشکیل دیکر اس ٹیم کو آٹھ دن میں احوال پیش کرنے کا حکم دیا۔ یہ ٹیم آج جالنہ پہونچ گئی۔ یہ ٹیم آٹھ دنوں تک جالنہ سے کھام گاؤں کے درمیان 160 کلومیٹر فاصلے کا جائزہ لیکر مرکزی حکومت کو احوال پیش کرے گی۔ عوام کو اس احوال کا بے چینی سے انتظار ہے۔

Comments