"انجمن مسلم شاہ برادی مہاراشٹر کا اجلاس " انتخاب نو.... نئے فلاحی عزائم و تعزیتی قرارداد منظور

جلگاؤں (سعید پٹیل/پریس ریلیز) حال ہی میں انجمن مسلم شاہ برادی مہاراشٹر کا خصوصی اجلاس برادی کی ضلع جلگاؤں شاخ میں ریاستی صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی قیادت میں منعقد ہوا۔ موصوف نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سال رواں کی روداد گوش گذار کرتے ہوئے برادی کی طرف سے ریاستی و مرکزی حکومتوں کو برادی کی مختلف مراعات سہولیات وحقوق سے متعلق مطالبات کے لیے کی گئی جہتوں کو پیش کیا نیز برادی کے زیر اہتمام برادی اور قوم وملت اور خدمت خلق کی مد میں کی گئ کارگزاریوں کا اعادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی منصوبہ بندی لائحہ عمل کے تحت کام کرنےکی تلقین کی نائب صدر وہاب شاہ تراب شاہ، محمود شاہ غفور شاہ ،اعجاز شاہ رحمان شاہ( شاہ چھپر بند سنگھرش سمیتی ) نے بھی برادری کی سماجی معاشی سیاسی ترقی کے ساتھ برادری کی ہمہ جہت ترقی اور برادری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور قومی فلاحی کاموں کے لے اتحاد واتفاق سے رہ کر کام کرنے کی تلقین کیں بعد ازیں۔الحاج عبدالوھاب شاہ تراب شاہ نائب صدر،محمود شاہ غفور شاہ جنرل سیکرٹری و اخلاق شاہ اقبال شاہ کا بحیثیت ریاستی رکن اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا۔اس موقع پر ریاستی ورکنگ کمیٹی کے عہدیداران و اراکین شاہ سلیم عبداللطیف، الحاج احمد شاہ، آصف شاہ برہان شاہ،حسن علی مردان علی،شان علی شاہ اسماعیل، زاہد شاہ حاجی امان اللہ شاہ، حاجی صادق محمود شاہ،رفیق شاہ عثمان شاہ ریاض الدین،اعجاز شاہ کامریڈ رحمان شاہ،اعظم شاہ مجید شاہ حاجی عارف شاہ جبار شاہ غفران شاہ عزیز شاہ و دیگر برادی کی سرگرداں شخصیات موجود تھیں۔بعد ازیں برادی ارو امت مسلمہ کی عظیم شخصیات مرحوم اقبال شاہ،شفیع اللہ شاہ جناب،الحاج کلیم شاہ و دیگر کو خراج عقیدت پیش کی گئیں نیز ان کی قوم وملت کےلۓ کی گئ گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا۔کامیابی کے لیے جلگاؤں یونٹ نے الحاج احمد شاہ،اور ذاھد امان اللہ شاہ کی رہنمائی میں محنت و کوشش کیں۔

Comments