محمد سلمان نے کیا اردو اساتذہ کا سر فخر سے بلند.... نئی تعلیمی سرگرمی ریاستی مقابلے کےلئے منتخب، ضلع میں سر فہرست
کھام گاؤں (واثق نوید) حال ہی میں بلڈانہ ضلع میں اساتذہ کے لئے منعقدہ نئی تعلیمی سرگرمی ، مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں ضلع سطح پر ہائی اسکولوں سے دو متحرک، و فعال مدرسین کا انتخاب ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے کیا گیا۔ جس میں ضلع پریشد ہائی اسکول،و جونئیر کالج دیولگھاٹ کے نوجوان معلیم محمد سلمان محمد سلطان ، سر فہرست رہے۔ انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی و پیشکش کے ذریعے ضلع میں اول مقام حاصل کرکے اردو اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا۔
واضح رہے کہ درس و تدریس کو موثر بنانے کے لئے سر گرم اساتذہ اکرام ہمیشہ نئے نئے تعلیمی تجربات ، نئی نئی سرگرمیاں انجام دیکر طلباء میں متوقع نتائج برآمد کرتے ہیں۔ ان سرگرم و متحرک معلیم کی سرگرمیوں، تجربات کا فائدہ دیگر اساتذہ کو بھی ہو اسکے لئے محکمہ تعلیم کے جانب سے ضلعی ، ریاستی سطح پر ان سرگرمیوں، تجربات کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ امسال ضلعی سطح پر ہائی اسکول، و جونئیر کالج گروپ سے پہلے مرحلے کے لئے 4 اساتذہ منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں دوسرے مرحلے میں بایک بینی سے ان لائن پیشکش،، سرگرمی کی عمل بجاوری، متوقع نتائج، اور ذاتی ملاقات کے بعد ضلع سے ریاستی سطح کے لئے 2 اساتذہ کو منتخب کیا گیا۔جس میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ضلع پریشد اردو ہائی اسکول دیولگھاٹ کے محمد سلمان محمد سلطان نےاول مقام حاصل کیا۔
واضع رہے کہ محمد سلمان گزشتہ تین، چار سالوں سے ضلع پریشد اُردو ہائی اسکول میں انگریزی زبان کی درس وتدریس کررہے ہے۔ ۔ انہوں نے نئی سرگرمی لیتے ہوئے انگریزی کو بحثیت مضمون نہیں بلکہ زباندانی پڑھائی، طالب علم کی انگریزی زباندانی کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے انہوں نے نئی نئی سرگرمیاں، تجربات کئے۔ جو کامیاب بھی رہے اسکے مثبت نتائج بر آمد ہوئے، اپنے ان سرگرمیوں، اور تجربات کو انہوں نے نہایت عمدہ طریقے سے ضلعی سطح کے مقابلے میں پیش کیا تھا۔ محکمہ تعلیم کے آفسران و بلڈانہ ڈائیٹ کے ماہرین نے عملی طور پر محمد سلمان کی سرگرمی کو بہترین پایا اور انکو ریاستی سطح پر بلڈانہ ضلع کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا۔
اردو میڈیم کے ایک معلیم کی اس شاندار کارکردگی پر اردو اساتذہ ہی نہیں بلکہ پورے ضلع میں سرینا کی جارہی ہے۔ ۔اس کامیابی پر اسکول کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کرکے انکا استقبال کیا گیا صدر مدرس ، جملہ اسٹاف، اور دوست احباب، رشتہ داروں، اساتذہ تنظیموں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہے۔
Comments
Post a Comment