کھام گاؤں (واثق نوید) علاقہ برار کی معروف تعلیمی، ادبی ، سماجی شخصیت ڈاکٹر اقبال اللہ خان کا آج مورخہ 3 جنوری کو اکولہ میں انتقال ہوگیا۔ معلوم رہے کہ ڈاکٹر اقبال اللہ خان کا شمار علاقہ برار کے نمائندہ تعلیمی شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ مرحوم کا علاقہ برار بالخصوص اکولہ ضلع میں تعلیمی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ ضلع میں اردو اسکولوں کی ترقی و ترویج کے آپ سرگرم رہے۔ کے ایم اضغر حسین بی ایڈ کالج کے آپ پرنسپل رہے۔ جہاں آپ نے کئی زیر تربیت اساتذہ کو اس طرح نکھرا کہ وہ آج ریاست کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات انجام دیکر اپنے ادارے اور اساتذہ اکرام کا نام روشن کررہے ہیں۔ موصوف اردو ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ کے سکریٹری بھی رہے چکے۔ اکولہ ضلع کے معروف تعلیمی ادارے عثمان آزاد کی ترقی میں مرحوم کی بے پنہا کوشش شامل رہی ہے۔ مرحوم سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ بلکہ شہر کی کئی سماجی تنظیموں کی مالی سرپرستی بھی کیا کرتے تھے۔ مرحوم نے آخری وقت میں خود کو دین کی تبلیغ کے لئے وقف کردیا تھا۔
کچھ عرصے سے آپ بیمار تھے۔ آج 3 جنوری کو موصوف کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین رات دس بجے عمل میں آئیں گی۔ پسماندگان میں بیوی، فرزند، نواسے پوتے، اور بڑا دوست احباب، رشتے داروں کا خاندان موجود ہے۔ مرحوم سابق ریاستی وزیر خان اظہر حسین کے بہنوئی، اور معروف کہنہ مشق شاعر مرحوم ڈاکٹر منشاء الرحمٰن خان کے برادر نسبتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
Comments
Post a Comment