ساوتری بائی پھولے جینتی یوم معلمہ کی حیثیت سے منایا گیا.... کھام گاؤں،تعلقہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سرگرمی
کھام گاؤں (واثق نوید) ملک کی پہلی مثالی معلمہ ساوتری بائی پھولے کی 190 ہوئی جینتی 3 ، جنوری کھام گاؤں تعلقہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے یوم معلمہ کی حیثیت سے منائی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنی تقریروں میں ساوتری بائی پھولے کی تعلمی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بلڈانہ ضلع مہلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کی نائب صدر راحینہ پروین نے اپنی تقریر میں ساوتری بائی پھولے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں عورت کو تعلیم سے روشناس کرانے میں ساوتری بائی کی محنتوں،اور قربانیوں کو ہم فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ اسی کا ثمرہ ہے کہ آج ملک میں ہر شعبہ میں خواتین دیکھائی دےرہی ہیں ۔خواتین میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے والی مثالی معلمہ ساوتری بائی پھولے کی جینتی کو یوم معلمہ کی حیثیت سے بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈھونڈی رام کھنڈارے ، گوپال راؤ کہولے ، اشوک ہٹکر ، پونجا جی ٹیکار ، سلیم فرید ، ایڈوکیٹ عارف شیخ، سہلیش بھاٹیہ ،بھرت لاہوڑکر ، موجود تھے۔
Comments
Post a Comment