قومی شہرت یافتہ ماہر تعلیم عبدالملک نظامی کے اعزاز میں تہنیتی نشست کا انعقاد.... مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی دفتر میں کیا گیا خدمات کا اعتراف

کھام گاؤں (واثق نوید) 31ڈسمبر کو درس وتدریس کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر قومی ماہر تعلیم عبدالمک نظامی کے اعزاز میں مورخہ 3 جنوری کو مہاراشٹر راجيہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی دفتر رحمان نگر ناندیڑ میں تہنیتی نشست رياستی صدر ایم اے غفار کی صدارت میں لی گئی ۔ معلوم رہے کہ عبدالمک نظامی ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اردو اسکولوں کے معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے کی جارہی تعلمی سرگرمیوں میں موصوف کی بے لوث خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ صوفیانہ خیالات کے مالک عبدالمک نظامی ایک ملنسار بزرگ نوجوان کی حثیت سے تعلمی حلقوں میں پہچانے جاتے ہے۔جو ہمیشہ اپنے مخلصانہ مشوروں سے اردو اساتذہ کی رہنمائی فرماتے رہتے ہے۔
 موصوف کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاست کے ایک نامور اردو روزنامے نے 31 دسمبر کو موصوف کے تعلق سے ایک خصوصی ضمیمہ شائع کیا ۔حق بہ حقدار رسید۔ 
یہ ہی نہیں مختلف تنظیموں، تعلمی اداروں کی جانب سے بھی تہنیتی نشستوں کا انعقاد کرکے موصوف کی خدمات کو سرہایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے بھی ایک مختصر مگر پروقار تہنیتی نشست کا انعقاد کیا ۔جس میں ریاستی ، علاقائی و ضلعی عہدےداران نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض ضلع سکریٹری مظفر الدین سوداگر نے انجام دۓ جلسے کے أخر میں تمام شرکاء کا ڈاکٹر محمد عبدالرافع نے شکریہ ادا کیا۔

Comments