ناسک، 21 فروری (این ایم این) ناسک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر انتظامیہ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے کل سے رات 11 بجے سے لیکر صبح کے 5 بجے تک کا کرفیو نافذ کیا ہے اس سلسلہ میں وزیر برائے خوراک و شہری فراہمی اور ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے ناسک ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے موصوف نے کہا کہ حفظانِ صحت عوامی مفاد کے پیش نظر لئے گئے اس فیصلہ پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہوگا اگر ہفتہ بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی تو مزید سخت اقدامات طئے کئے جائیں گے موصوف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورنا سے متعلق جاری گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں
Comments
Post a Comment