ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل بھی کورونا پازیٹو ‏

ناسک، 22 فروری (این ایم این) : این سی پی کے قد آور لیڈر ریاستی وزیر خوراک و شہری فراہمی اور ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل آج کورونا پازیٹو پائے گئے اس کی اطلاع موصوف نے از خود دی موصوف نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کرتے لکھا کہ
" میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو موصول ہوا ہے ایسے تمام افراد جو گزشتہ دو یا تین دن میں میرے رابطے میں آئے ہیں ان کو اپنا کورنا ٹیسٹ کروالینا چاہیے- میری صحت اچھی ہے پریشانی اور فکر کی بات نہیں تمام شہری کورنا سے متعلق بیدار رہیں اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں ماسک اور سینی ٹائز کا استعمال بھی جاری رکھیں-"

Comments