مالیگاؤں (نامہ نگار) آج بروز جمعہ ٢٨جنوری ٢٠٢٢جمعیت علماء مالیگاؤں عیدگاہ ٹرسٹ کے ذمہ داران کے ایک وفد نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر وزیر محصولات حکومت مہاراشٹر اور کانگریس کے قدآور لیڈر بالا صاحب تھورات سے ایم ایل سی سدھیر تانبے اور ریاض علی عابد علی سر کے توسط سے ملاقات کی،شھر کے سلگتے ہوئے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو رکھا،نائب صدر جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈایڈوکیٹ نیاز لودھی صاحب نے بالا صاحب کو بتایا کہ شھر کی عیدگاہ پر تقریباً دوسو برسوں سے نماز عیدین کی ادائیگی کرتے ہوئے آرہے ہیں،آج تک مذہبی منافرت کی کوئی بات پیش نہیں آئی،مسلمان پرامن طریقے پر اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کرتے ہیں،شھریان بغیر جاگنگ ٹریک کے صبح کے وقت چہل قدمی کرتے ہیں،بچے کرکٹ کھیلتے ہیں،اوردیگر لوگ تفریح کے لیے ادھر کا رخ کرتے ہیں،بلاتفریق مذہب یہاں پر لوگ اس جگہ کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایک مخصوص سیاسی پارٹی سے منسلک شخص جاگنگ ٹریک کی تعمیر کرکے منافرت کا کام کررہا ہے،دراصل جاگنگ ٹریک بنانے کے لیے پرمیشن روڈ کا حاصل کیا گیا ہے اور شھریان کی نظروں میں دھول جھونک کر میدان کے درمیانی حصے میں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے،نماز عیدالفطر کی تصاویر پیش کرکے بتایا کہ کس طرح پورا بھر جاتا ہے اور مصلیان روڈ پر بھی صفیں لگاتے ہیں،جاگنگ ٹریک بننے کی صورت میں جہاں صفیں لگانے میں دشواری آئے گی،وہیں پر ممکن ہے عین نماز عید کے وقت جاگنگ کرنے پر اصرار کیا جائے یا دیگر علاقوں کی طرح اس جگہ نماز پڑھنے پر تنازعہ کیا جائے،جس سے ایک طرح کا فساد پیدا ہو،سکریٹری جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ مولاناامتیازاقبال صاحب نے وزیر موصوف کی توجہ اس نکتے پر مبذول کرائی کہ سابق وزیر اعلی مہاراشٹرعبدالرحمن انتولے نے پورے میدان کا انتظام سرکار کو سپرد کرتے ہوئے اس میدان کو پانچ مواقع پر استعمال کرنے کے لیے محدود کردیا ہے،اس میدان کو ممبئی کے آزاد میدان کی طرح ہرقسم کی تعمیرات سے پاک رکھا جائے، عیدگاہ کے ٹرسٹی عبدالمالک سیٹھ بکرا والا نے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنی دستخط کے ساتھ مطالباتی مکتوب پیش بھی کیا،گاندھی ودیامندر کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاض علی سر نے آگاہ کیا کہ کلکٹر کی جانب سے جو اجازت نامہ اور ناحرکت داخلہ دیاگیا ہے اس میں کالج گراؤنڈ کا ذکر ہےاور گاندھی ودیا مندر کی جانب سے این اوسی ملا ہے ایسا تاثر دیا گیا ہے،جبکہ یہ حقیقت کے خلاف ہے،اس سے پہلے کالج کے ذمہ داران کی جانب سے کام رکوایا گیا ہے،وزیر موصوف نے تمام باتیں سننے کے بعد تیقن دیا گیا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پورے گراؤنڈ پر کوئی باندھ نا ہونے دیا جائے،یہ واضح رہے کہ یہ معاملہ بالا صاحب تھورات سے متعلقہ وزارت کا ہی ہے-
وفد کی سربراہی حاجی محمد مکی صاحب نے فرمائی،ایم ایل سی سدھیر تانبے نے بھی تعمیری کام نا ہونے دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،یادرہے یہ ابتدائی کوشش نہیں ہے بلکہ اطلاع ملتے ہی پی ڈبلیو ڈی انجینئر سے بات کرکے کام رکوایا گیا،اور میونسپل کارپوریشن کمشنرودیگر حکام کو مطالباتی مکتوب دیاگیا،جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ غیر دفتری اوقات میں کام کا افتتاح کرنے مجبور ہوئے،اسکے بعد مسلسل کوششیں جاری ہیں،وزیرمحصول سے ملاقات اسی کا ایک حصہ ہے،دراصل مسئلے کو جذباتی نا بننے دینے کے تحت حکمت سے کام کیا جارہا ہے،جہاں عوام کی ضرورت پیش آئے گی ضرور مدد لی جائے گی،ابھی تو دعا کریں کہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے-
*ش ن الف جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ،*
Comments
Post a Comment