ناسک: ناسک میں طلبہ کو لے جانے والی بس کیساتھ دردناک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 20 سے 22 طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعہ کی صبح اورنگ آباد روڈ پر پیش آیا۔ بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے طلباء کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالج کی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ کالج کی بس صبح 7 بجے دھامنگاؤں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بس اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ بس الٹنے سے 20 سے 22 طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔
Comments
Post a Comment