مالیگاؤں (این ایم این) : ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملک بھر میں اب تک پچیس کروڑ سے زیادہ غیر منظم مزدوروں نے اپنا 'ای شرم' رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ ابھی یہ کام جاری ہے تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کے پورٹل ای۔شرم پر اب تک غیرمنظم شعبہ کے 25کروڑ سے زیادہ کارکن اپنا رجسٹریشن کرچکے ہیں محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے سنیچر کو ایک ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی انہوں نے کہاکہ ای۔شرم پورٹل پر اب تک 25کروڑ غیرمنظم شعبہ کے کارکن اپنا رجسٹریشن کرچکے ہیں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت عزم کے ساتھ مسلسل کامیابی کا سفر طے کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے کروڑوں مزدوروں اور کارکنوں کی سماجی حفاظت میں ہی ملک کا مضبوط مستقبل چھپا ہے
Comments
Post a Comment