اسدالدین اویسی کو ملی 'وی وی آئی پی درجہ کی' زیڈ' سیکورٹی

نئی دہلی (اردو لیکس / نیوز مالیگاؤں نیٹورک) : مرکزی حکومت نے بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ کو z کیٹگری سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے یہ خبردی ہے کہ حکومت ہند نے اسد الدین اویسی کی سیکوریٹی کی جائزہ لیا اورانھیں فوری طورپرسی آرپی ایف کی زیڈ کیٹگری سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کل صدرمجلس پردہلی کے قریب ٹول گیٹ پرقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہ گئے۔

زیڈ کیٹگری سیکوریٹی کیا ہوتی ہے؟ :
 ایسے اہم لیڈران و اہم شخصیات جن کی جان کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے انہیں یہ سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے معروف سرچ پورٹل 'قُرا' کے مطابق زیڈ سیکورٹی میں 22 پولس اہلکار، چار سے پانچ کمانڈوز اور ایک ایکسورٹ گاڑی شامل ہوتی ہے جوکہ بلٹ پروف ہوتی ہے اسی کیساتھ سیکورٹی میں شامل پولس اہلکار و کمانڈوز انتہائی تربیت یافتہ ہوتے ہیں جو کسی بھی حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں 

Comments