ممبئی کارپوریشن الیکشن آگے بڑھانے کی تیاری، پرشاشک راج کا نفاذ... کیا مالیگاؤں کارپوریشن کا الیکشن بھی ٹلے گا اور پرشاشک راج لاگو ہوگا؟
مالیگاؤں، 10 فروری (این ایم این) ملک کی سب سے بڑی کارپوریشن برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن جس کا الیکشن آنے والے دنوں میں ہونیوالے تھے اس پر ریاستی حکومت 'پرشاشک راج' کے نفاذ کی تیاریوں میں ہے جسکا واضح مطلب یہ ہیکہ حکومت کارپوریشن چناؤ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے ذرائع کے مطابق کورونا کال اور او بی سی کو لیکر ممبئی کارپوریشن الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے قانون کے مطابق ریاست کی سبھی کارپوریشن (ممبئی کو چھوڑ کر) الیکشن میں تاخیر کیوجہ سے کارپوریٹرس کی باڈی کو تحلیل کرکے حکومتی نمائندہ (پرشاشک راج) بٹھا دیا جاتا ہے لیکن ممبئی کیلئے ایسا قانون نا ہونے کیوجہ سے ریاستی حکومت گورنر کی مدد سے ایک آرڈیننس پاس کرنے کیلئے تیاریوں میں ہے
سیاسی ماہرین کے مطابق اگر واقعی ایسا ہوا تو ریاست کی دیگر کارپوریشن جس میں ناسک، اورنگ آباد اور مالیگاؤں کارپوریشن بھی شامل ہے اسکے انتخابات بھی لیت و لعل کا شکار ہوجائیں گے اس سلسلہ میں لوگوں کی نظر اس جانب مزکور ہیکہ کیا واقعی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری آرڈیننس پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں-
Comments
Post a Comment