اسدالدین اویسی پر ہوا جان لیوا حملہ، راؤنڈ فائرنگ کی تحقیقات جاری

میرٹھ (بصیرت آن لائن) : اترپردیش میں انتخابی مہم پر نکلے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ ایم پی اسد الدین اویسی پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔اسد الدین اویسی جمعرات کی دوپہر میرٹھ میں انتخابی پروگرام کے بعد دہلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب 2 لوگوں نے ان کی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ فائر کیے،بتایاجارہاہے کہ حملہ آورتین یا چار افرادتھے ، حالانکہ اسد الدین اویسی اور ان کے ساتھی محفوظ ہیں، ان کی گاڑی پنکچر ہے اور وہ دوسری کار میں دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

اس سلسلے میں اسدالدین اویسی نے ٹوئٹرپرٹوئیٹ کرکے اطلاع دی تھی کہ کچھ دیر قبل چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔ 4 راؤنڈ فائر کئے۔ وہاں 3-4 لوگ تھے، سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہو گئی، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔
الحمد للہ

Comments