بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے اہم اطلاع.... امتحان کا ہال ٹکٹ جاری، مفت میں حاصل کریں ہال ٹکٹ

مالیگاؤں (این ایم این) : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن (پونہ) کی ویب سائٹ پر شائع شدہ اعلامیہ کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانی ہال ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں، ہال ٹکٹ طلباء کو ان کی اسکول سے ہی دیئے جائیں گے جو کہ مفت میں طلباء کو دینا ہوگا علاوہ ازیں اگر ہال ٹکٹ میں نام، مضمون کی کوئی بھی غلطی ہو اسے کالج لیول پر ہی درست کرلیا جائیگا اگر کسی وجہ سے اوریجنل ہال ٹکٹ گم ہوجائے تو طلباء کو دوبارہ ہال ٹکٹ لال قلم سے ڈپلیکیٹ ہال ٹکٹ لکھ کر دیا جائیگا- بورڈ نے اس بات پر زور دیا ہیکہ طلباء کو ہال ٹکٹ مفت دیا جائے گا طلباء سے کوئی علیحدہ فیس
نہیں لی جائیگی

Comments