ایم آئی ایم نے مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کی بات کو ٹھکرا کر جاری کردی نویں فہرست بھی... کیا بی جے پی کیلے مددگار ثابت ہوگی ایم آئی ایم؟

لکھنو، 3 فروری (این ایم این / اردو لیکس) : ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں انتخابات اپنے شباب پر ہیں یہاں پر سیکولر و غیر سیکولر کے درمیان ہونے جارہے ہیں ایک جانب جہاں بی جے پی فرقہ پرستی کے بل بوتے پر پھر سے اقتدار تک پہنچنے کا سپنا دیکھ رہی ہے وہیں سیکولر طبقہ حکمت عملی کے تحت بی جے پی مکت یوپی چاہتا ہے ایسے میں یہاں بی جے پی کا مقابلہ کرنے والی سماجوادی پارٹی کے حق میں فضا بنتی ہوئی نظر آرہی ہے ایم آئی ایم نے 100 سیٹوں پر مقابلہ کا اعلان کرکے سیکولر طبقہ کو دنگ کردیا ہے ماہرین کا ماننا ہیکہ ایم آئی ایم دانشتہ یا غیر دانشتہ طور پر بی جے پی کی مدد کررہی ہے ایسے میں معروف اسلامی اسکالر مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے ایک خط لکھ کر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر سے اپیل کی تھی کہ وہ سو سیٹوں پر الیکشن لڑنے والے فیصلے پر غور کریں تاہم مجلس نے مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کی بات کو ٹھکرا دیا ہے اب تک یہاں 100 میں سے 67 ناموں کا اعلان ایم آئی ایم کرچکی ہے معروف پورٹل اردو لیکس کے مطابق کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اترپردیش انتخابات کے لئے امیدواروں کی 9 ویں فہرست جاری کردی ہے جس میں دو غیر مسلم امیدواروں کے بشمول 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جناب شوکت علی صدراترپردیش مجلس یونٹ نے 9 امیدواروں کی نویں فہرست جاری کی اس سے قبل مجلس کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کی 8 فہرستیں جاری کی گئیں ہیں جن میں 58 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا ۔ مجلس کے ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 11 غیرمسلم شامل ہیں۔اس طرح اب تک مجلس نے 9 فہرست جاری کرتے ہوئے 67 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے

Comments