مالیگاؤں کی مختصر مگر اہم خبریں

*مالیگاؤں کی مختصر مگر اہم خبریں*

⬅️ حجاب سے متعلق بیداری اور حجاب پر پابندی کی کوشش کیخلاف احتجاج کیلئے جمعیۃعلماء مالیگاؤں نے مالیگاؤں میں ایک روزہ 'حجاب ڈے' منانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایک روز کے مکمل پروگرام کا اعلان جلد ہی کیا جائیگا-

⬅️ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل اپنے فرزند ارجمند کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز موصوف نے شیخ آصف، ساجدہ میڈم، شان ہند سمیت شہر کے سرکردہ افراد کو فون کرکے نکاح و ولیمہ میں شرکت کی گزارش کی ہے جبکہ کاروباری گھرانوں و دیگر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے-

⬅️ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ اپنے وقت پر ہوگا یا 'پرشاشن راج' نافذ ہوگا اس پر شہر کے چوک چوراہوں پر چرچا ہورہی ہے-

⬅️ جنتادل سیکولر کی صدر شانِ ہند نے بھی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی پر حملہ کی مذمت کی ہے اس کیساتھ موصوفہ نے کہا کہ "ہر سیاسی جماعت کو انتخاب میں شرکت کا حق ہے اس حق سے روکنا اور محروم کرنا غلط ہے-"

⬅️ زمین کی خرید و فروخت میں ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کیلئے ریاستی حکومت نے سات بارہ اتارہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے چلتے اب لوگوں کو ڈیجیٹل پراپرٹی کارڈ دیا جائیگا-

⬅️ مقامی سطح پر موسم میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے دن میں گرمی تو رات میں سردی کا احساس ہورہا ہے-

⬅️ حجاب پابندی کو لیکر ملک بھر میں احتجاجات کا سلسلہ دیکھنے کو ملا تاہم ماضی میں ملک کو تحریک کا راستہ بتانے والے شہر مالیگاؤں میں اب تک خاموشی چھائی رہی لیکن آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنس ونگ کی طالبات نے زبردست احتجاج کرکے یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے مذہبی تشخص کے متعلق کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے-
 
⬅️ کارپوریشن سے جنم داخلہ نکالنے کیلئے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پربھاگ نمبر 4 میں کئی مہینوں سے جنم داخلہ میں درستگی کا کام نہیں ہورہا ہے جس سے عوام پریشانی کا شکار ہے-

⬅️ شہر میں پرائیویٹ اسپتالوں کا جال بچھتا جارہے، سرمایہ کاروں میں اب یہ رجحان بن رہا ہیکہ لوم کا دس کھاتہ کھولنے کی بجائے مل جل کر ایک اسپتال کھول لیا جائے- کاش کہ شہر میں اویسی ہاسپٹل و ساتھی نہال احمد جیسے چیریٹبل ہاسپٹل جلد تعمیر ہوں جس سے غریب مریضوں کو راحت مل سکے-

Comments