دسویں، بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے بورڈ امتحان کی اہم معلومات

مالیگاؤں (پریس ریلیز) دسویں اور بارہویں کا امتحان طلباء کی زندگی میں اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔کووڈ ۱۹ کی وجہ سے ان امتحانات میں بھی گزشتہ دو سالوں میں کئی تبدیلیاں وقتاً فوقتاً کی گئیں۔ رواں سال بھی کورونا کی موجودہ صورت حال دھیان میں رکھتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ نے کُچھ ترمیم کے ساتھ یہ امتحانات آف لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بورڈ پریس کانفرنس میں جوخاص باتیں طئ کی گئ ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1)بارہویں کے تحریری پرچے 4 مارچ سے 7 اپریل تک ہوں گے۔جب کہ زبانی امتحان،پریکٹیکل ایگزام 14 فروری سے 3 مارچ تک لئے جائیں گے۔
2)ایس ایس سی کا تحریری امتحان 15 مارچ سے 18اپریل تک ہوگا۔
پریکٹیکل امتحان 25 فروری سے 14 مارچ کے درمیان لئے جائیں گے۔
3) تمام پرچے آف لائن ہی لیے جائیں گے ۔پچھلے سال کا ہی پیپر پیٹرن ہوگا۔
4) امتحان دیے گئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہی لیا جائے گا۔ طلباء اپنے ہی اسکول میں امتحان لکھیں گے۔ اُن کا اسکول ہی امتحان کامرکز قرار دیا جاۓ گا۔
5) 40 مارکس والے پیپر کے لیے 15 منٹ اضافی وقت دیا جاۓ گا۔100 مارکس والے تمام پرچوں مثلاً اُردو ،ہندی، مراٹھی، انگریزی زبانوں کے لیے 30 منٹ اضافی دیئے جائیں گے۔
پرچہ پڑھنے کے لیے 10 منٹ اضافی دیئے جائیں گے۔اس طرح پرچہ طالب علم کو امتحانی مراکز میں صبح دس بج کر بیس منٹ پر دیا جاۓ گا اور دس بج کر تیس منٹ پر طلباء اپنا پرچہ لکھنا شروع کر سکتے ہیں۔
6) اسٹیٹ بورڈ کی طرف سے جو نصاب کم کیا گیا تھا اس میں سے کوئی بھی سوال امتحان میں نہیں پوچھا جائے گا۔
7) پریکٹیکل امتحان صرف 40% پریکٹیکل پر مبنی ہوگا۔
8) پریکٹیکل ایگزام کے لیے کوئی بیرونی ممتحن نہیں ہو گا۔ اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ ہی کے ذریعے پریکٹیکل ایگزامس لئے جائیں گے۔ مثلاً اگر کسی اسکول میں دو يا دو سے زیادہ ایک ہی مضمون پڑھانے والے اساتذہ موجود ہیں تو ان میں سے ایک انٹرنل ایگزامنر ہوگا اور دوسرا ایکسٹرنل ایگزامنر بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دے گا۔
لیکن اگر کسی اسکول/کالج میں ایک ہی ٹیچر ہو تو وہی انٹرنل و ایکسٹرنل ایگزامنر ہوگا۔
9) اگر کوئی طالب علم امتحان کے دوران بیمار سا محسوس کرے تو اس طالب علم کو اپنا پرچہ لکھنے کے لیے الگ کمرہ دیا جائے گا۔
10)ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے تحریری امتحانات کی تیاری کے لئے اسٹیٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر جو question Bank دی ہے طلباء کو چاہئے کہ اس سے خاطر خواہ استفادہ حاصل کریں۔
 
المرسلہ:چاند سر ضلعی صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ہائی اسکول شاخ رائے گڑھ ضلع 11138

Comments