1- مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کو لیکر جہاں این سی پی 'اب کی بار پچاس پار' کی کوشش میں ہے وہیں اس مرتبہ ایک بڑا گٹھ بندھن بنانے کی تیاری خفیہ طور پر جاری ہیں، اس مہا گٹھ بندھن کی قیادت مفتی اسماعیل کریں گے جبکہ اس میں تیسرا محاذ، مجلس اتحاد المسلمین، جنتادل سیکولر، کانگریس، ایم ڈی ایف وغیرہ کو شامل کرنے کیلئے این سی پی مخالف افراد کوشاں ہیں تاکہ اس مرتبہ شیخ رشید خانوادہ کو کرسیِ اقتدار سے دور کیا جاسکے-
2- رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کے بڑے فرزند حافظ عبداللہ جلد ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے، اطلاعات کے مطابق احمد نگر میں ہوگا نکاح-
3- کے جی میں داخلہ کو لیکر شہر کی بیشتر نامور اسکولوں میں پندرہ سے لیکر پچیس ہزار روپیہ تک کا ڈونیشن وصولا جارہا ہے-
4- مالیگاؤں بلاسٹ کے گواہ یکے بعد دیگرے اپنی گواہی سے منحرف ہورہے ہیں جس سے اس کیس پر شدید اثر پڑنے کے امکانات ہیں-
5- مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقعی ہوئی 4 فروری کو آٹھ جبکہ 5 فروری کو بارہ پازیٹو کیس ملے-
6- ماہ رجب کی آمد کیساتھ ساتھ اب لوگ قبل از وقت شب برات و عید کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں-
7- اویسی فائرنگ معاملہ کو لیکر مالیگاؤں میں ویسا احتجاج نہیں دیکھنے کو ملا، ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنی بساط بھر احتجاج کو درج کرایا جبکہ مجلس کے نام پر چن کر آنے والے مفتی اسماعیل نے صرف بیان بازی پر ہی اکتفا کرنا کافی سمجھا-
8- مستقیم ڈگنٹی کے تحویل میں ہونے کی وجہ سے جنتادل سیکولر کمزور پڑ جائیگی ایسا مخالفین کا ماننا رہا لیکن شانِ ہند رابطہ آفس پر لوگوں سے مل جل رہی ہیں، جنتادل خدمت پوائنٹ سے لوگوں کے کام کئے جارہے ہیں جنتادل کے ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر مسیح اللہ بیسٹ نے کیمپ لگا کر مفت میں سینکڑوں لوگوں کے 'ای شرم کارڈ' بنا کر دیئے، یہ اس بات کی علامت ہیکہ جنتادل کمزور نہیں مزید مضبوط ہورہی ہے مستقیم ڈگنٹی کی رہائی کے بعد جنتادل سیکولر کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے-
Comments
Post a Comment