نئی دہلی، (اردولیکس/ آئی این این/ این ڈی ٹی وی) اترپردیش کی ہاپور ضلع پولیس نے مجلس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی کار پر حملہ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی جانب سے استعمال کی گئی غیر قانونی اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی کار ضبط کر لیا ہے۔ بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پرقاتلانہ حملہ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمین میں ایک ملزم کا نام سچن بتایا گیا ہے جو بادل پورکا رہنے والا ہے جبکہ دوسرے کی شناخت شبھم کے طورپرکی گئی ہے اس کا تعلق سہارنپورسے ہے، دونوں ملزمین لاء گریجویٹس بتائے گئے ہیں، وہ آپس میں دوست ہیں اورایک ہی کالج میں زیرتعلیم ہیں۔ ملزمین سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی تھی۔ ان ڈی ٹی وی کے مطابق پولس کا کہنا ہیکہ دونوں ملزمین کی جب بیانی لی گئی تو یہ انکشاف ہوا کہ وہ لوگ اسدالدین اویسی کی بیان بازیوں سے سخت ناراض تھے اور اسی ناراضگی کے سبب انہوں نے اویسی پر فائرنگ کی دوسری جانب آئی این این میں شائع شدہ اطلاع کے مطابق مزید مفرور ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے پولس نے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں اس حملے کے بعد یوپی میں پولس الرٹ ہوگئی ہے پولس کو یقین ہیکہ جلد ہی بقایا ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا
Comments
Post a Comment