مالیگاؤں، یکم مارچ (این ایم این) : کل شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہائے وے پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی شفیق اینٹی کرپشن کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بروز پیر رات میں ساڑھے بارہ کے قریب قلعہ غالب نگر کے کچھ لوگ شالیمار ہوٹل پر کھانا کھا کر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستہ پار کرتے وقت ایک حادثہ پیش آیا سامنے سے آنے والی گاڑی نے اتنی زبردست ٹکر دی کی کہ راستہ پار کررہے قلعہ غالب نگر کے ظہیر احمد سعید احمد (عمر 34 سال) روڈ کے دوسری سمت جاگرے اور شدید زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رب حقیقی سے جاملے اس حادثے کی اطلاع اہالیان خانہ، وارڈ کے ذمہ داران اور شفیق اینٹی کرپشن کو دی گئی سول ہاسپٹل میں جاوید ممبر، سعید بھائی، شفیق اینٹی کرپشن وغیرہ نے قانونی کارروائی میں مدد کی مرحوم کی تدفین بروز منگل صبح ساڑھے دس بجے عمل میں آئی
Comments
Post a Comment