بھنگار کے گودام میں بھیانک آتشزدگی، 11 مزدور ہلاک... وزیراعلی کا اظہارِ غم، مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا

حیدرآباد (ایجنسیاں) حیدرآباد کے بھوئی گوڈا میں بدھ کی علی الصبح لوہے اور پلاسٹک کے اسکریپ کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں کم از کم 11 کارکن زندہ جل گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اب تک 11 لاشیں نکالی ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ یہ سبھی بہار کے مہاجر مزدور ہیں۔ مشیرآباد پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق آگ صبح تقریباً 4 بجے اس وقت لگی جب سکندراڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائشی کالونی کے گنجان آباد بھوئی گوڈا علاقے میں واقع آ ئی ڈی ایچ کالونی میں واقع گودام کی بالائی منزل میں تقریباً 13 مزدور سو رہے تھے انہوں نے کہا، "ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو گی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔" چیف منسٹر کے سی آر نے آتشزدگی میں بہار کے مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے آتشزدگی میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپئے کا اعلان کیا

Comments