عید گاہ کی جگہ پر جاکنگ ٹریک بن کر تیار، 2 اپریل کو بین الاقوامی میڈل یافتہ 'کویتا راوت' کے ہاتھوں افتتاح
مالیگاؤں (این ایم این) : لشکر والی عید گاہ کی جگہ پر جاکنگ ٹریک بن کر تقریباً تیار ہوچکا ہے اور 2 اپریل کو گڑی پاڑوا کے موقع پر شام 5 بجے بین الاقوامی میڈل یافتہ کویتا راوت کے ہاتھوں عمل کی آئیگا جبکہ اس افتتاحی تقریب کی صدارت ریاستی وزیر دادا بھوسے کریں گے
ایک جانب جہاں آوٹر کے سیاسی قائدین نے متنازعہ جاکنگ ٹریک کو بنا کر سینٹرل قائدین کے مقابلہ میں اپنی برتری ثابت کردی وہیں مالیگاؤں سینٹرل کے شہریان اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں شہریان کا یہ ماننا ہیکہ مالیگاؤں سینٹرل کے لیڈران کو جس درجہ میں جاکنگ ٹریک کا کام رکوانے کیلئے کوشش کرنا تھی ویسی کوشش نہیں کرسکے تمام سیاسی جماعتوں اور ملی تنظیموں نے مصلحت پسندی کا لبادہ اوڑھ کر شہریان کو دھوکے میں رکھا اور صرف بیان بازی کرکے واہ واہی لوٹنے کا کام کیا
Comments
Post a Comment