نواب ملک کی رہائی کیلئے 3 کروڑ روپیہ مانگا گیا.... پولس میں شکایت درج

ممبئی، (این ایم این) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق این سی پی کے قومی ترجمان و وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک جوکہ ای ڈی کے ذریعے گرفتار کئے گئے انکی رہائی میں مدد کیلئے 3 کروڑ مانگنے کا سننی خیز انکشاف ہوا ہے ہندوستان سماچار کی تفصیلات کے مطابق نواب ملک کے فرزند فراز ملک کے مطابق "نامعلوم شخص نے انکے موبائل پر خود کو امتیاز کہہ کر نواب ملک کی رہائی کیلئے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا امتیاز نے دعویٰ کیا کہ وہ نواب ملک کی رہائی میں مدد کرے گا اس کے بدلے بٹ کوائن کی شکل میں 3 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے" اسکی شکایت ایڈوکیٹ عامر ملک نے جمعرات کے روز ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے

Comments