ایم ایل اے فنڈ میں ایک کروڑ کا اضافہ.... اب 4 کروڑ کی بجائے 5 کروڑ ملیگا ایم ایل اے فنڈ

 ممبئی/مالیگاؤں (اے این آئی/این ایم این) نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بدھ کو ریاستی اسمبلی میں کہا کہ "مہاراشٹر حکومت نے ایم ایل اے فنڈ کو موجودہ 4 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے" قارئین کی دلچسپی کیلئے بتا دیں کہ مہاراشٹر حکومت نے جمعہ کو 24 ہزار کروڑ روپے کا 'خسارہ بجٹ' پیش کرتے ہوئے سی این جی پر ٹیکس کم کرکے بس، ٹیکسی اور آٹو ڈرائیوروں کو راحت دینے کی کوشش کی تھی اس سے سرکاری خزانے پر 800 سے 1000 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا
دیکھا جائے تو یہ ایک خوش آئند خبر ہے جس سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی، مقامی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے جاری سال کا بجٹ جو کہ چار کروڑ تھا اسے استعمال نہیں کرسکے اب وہ اس ماہ کے آخر میں واپس (لیپس) ہوجائیگا ایسی اطلاع ایک مراٹھی اخبار، ایک مقامی اردو اخبار اور سینئر سیاستدان شیخ رشید کے ذریعے ملی اب لوگوں کی نظر اس جانب مرکوز ہیکہ اپنے 4 کروڑ فنڈ کا استعمال کرنے میں ناکام مقامی رکن اسمبلی کیا 5 کروڑ کے مکمل استعمال میں کامیاب ہوپائیں گے؟ موصوف کے پاس یونس عیسٰی جیسے تجربہ کار سیاستدان، مستقیم ڈگنٹی جیسے کاغذی کاروائی کے ماہر لوگ ہیں انکو ساتھ لیکر ابھی سے پانچ کروڑ فنڈ کے مکمل استعمال کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے، بقول مفتی اسماعیل قاسمی 'روڈ گٹر بنانا ایم ایل اے کا کام نہیں' اب انہیں بھی اپنا فنڈ تعلیمی میدان میں زیادہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ شہر کی تعلیمی پسماندگی دور ہو اور لوگ برسر روزگار ہوسکیں

Comments