پانچ ریاستوں میں انتخاب ہوتے ہی عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ، گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت میں ہوا 50 روپیہ کا اضافہ
نئی دہلی (ایجنسیاں) : یوپی سمیت ملک کی پانچ ریاستوں میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد مرکزی حکومت نے عام آدمی پر زبردست بوجھ لاد دیا ہے ذرائع کے مطابق گھریلو گیس سلینڈر کے دام میں یکمشت 50 اضافہ کردیا گیا ہے اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اس کو لیکر اپوزیشن نے آج پارلیمنٹ میں احتجاج کیا گیا ہندوستھان سماچار کے مطابق مرکزی حکومت نےگھریلو پکوان والی گیس(ایل پی جی) کی قیمت میں آج سے50 روپئے فی سلنڈرکااضافہ کیاہے آج سے دہلی میں 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈرکی قیمت اب 949.50 روپئے ہوگی گھریلوایل پی جی کی قیمتوں میں آخری بار 6 اکتوبر کو 15 روپئے کااضافہ کیا گیا تھا اس سے پہلے یکم مارچ کو دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں105روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا اس اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل سلنڈرکی قیمت 2,012 روپئے ہوگئی ہے ساتھ ہی حیدرآباد سمیت ملک بھر میں بھی ایل پی جی سلنڈرس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجائیگا
Comments
Post a Comment