مالیگاؤں (این ایم این) مالیگاؤں شہر کی معروف بنکروں کی جنتا کو آپریٹو بینک کا الیکشن تاریخ میں پہلی بار دلچسپ ہوا اور بلا آخر برسر اقتدار تعمیری محاذ کا پورا پینل اپنی کامیابی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ۔اس ضمن میں بنکر پینل کے ڈاکٹر ہارون نے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمارے مقصد میں کامیابی کی طرف تیزی سے چل پڑے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں 1200 سے زائد شیئر ہولڈروں نے اپنا اعتماد کا ووٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محض پندرہ دنوں کی مستقل محنت اور غیر سیاسی سپورٹ کے ہم نے بنکر پینل کی شناخت درج کروائی ہے ۔جو ہمارے لئے نیک فعالیت کا ضامن ہے ۔ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ ہم بوگس ووٹوں سے پاک الیکشن کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور پہلی بار لگا کہ جنتا بینک کا شفاف الیکشن ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلا سودی نظام کو لیکر جو جدوجہد کی اسے مکمل کامیابی تو نہیں ملی لیکن یہ ایک پہل ہے جو ہمارے لئے روشنی کی کرن بنی ہوئی ہیں ۔ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ ہمارے ساتھ کھل کر سیاسی سپورٹ نہیں رہا لیکن سامنے سے تعمیری محاذ والوں کو شہر کی سیاسی پارٹیوں نے کھل کر سپورٹ کیا ۔جو مناسب نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ بینک کے الیکشن میں سیاسی شراکت داری کھل کر لی جائے ۔ بنکر پینل کی مثال ایسی ہے کہ مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا ۔لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ڈاکٹر ہارون نے برسر اقتدار تعمیری محاذ سے کہا کہ ہمارا شہر مساجد و مدارس کا ہے اور یہ بینک مسلمانوں کی ہیں اس لئے ہمارے عنوان غیر سودی رواج کو اپنانے کیلئے اگر برسر اقتدار محاذ کرتا ہے تو ہم اس نیک کام میں تعاون پیش کریں گے ۔انہوں نے بنکر پینل کی جانب سے تمام ووٹرس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
Comments
Post a Comment