مہاراشٹر کے تمام بلدیاتی انتخابات بلیٹ پیپر پر کرانے کا مطالبہ زور پکڑا


ممبئی (این ایم این) : آنیوالے چند ماہ میں ممبئی، اورنگ آباد، ناسک، مالیگاؤں سمیت ریاست بھر کی بیشتر کارپوریشن، میونسپلٹیوں کے انتخابات ہونے والے ہیں اس انتخاب سے قبل ایک مرتبہ پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عدم اعتماد کا اظہار سیاسی ماہرین کررہے ہیں اور ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کو بلیٹ پیپر پر لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے مہاراشٹر حکومت کے اہم وزیر جتیندر اوہاد نے آج اس مطالبے کو پھر سے دہرایا ہے معروف خبر رساں ادارے اے این آئی سے آج ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے کرناٹک کی طرح تمام بلدیاتی انتخابات بیلٹ پیپر پر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میں نے الیکشن کمیشن کو خط نہیں لکھا، پہلے کابینہ سے بات کروں گا۔ یہ کبھی بی جے پی کا مطالبہ تھا، یہ نیا نہیں ہے۔ یہ لوگوں کے اعتماد کے بارے میں ہے" 

Comments