پاورلوم صنعت کے بچاؤ کیلئے ابوعاصم اعظمی رئیس شیخ کا اسمبلی میں احتجاج

مالیگاؤں (این ایم این) : پاورلوم صنعت کی بجلی سبسڈی کی بحالی کیلئے سماجوادی پارٹی کے ارکان اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے آج اسمبلی ہاؤس کی پائتری پر زبردست طریقے سے احتجاج کا اندراج کرایا ایوان اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر بھی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاتھوں میں بینر تھام کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، جس میں 'بھیونڈی مالیگاؤں اچل کرانجی شولا پور پاورلوم صنعت کو بچاؤ'، 'مہا وکاس اگھاڑی سرکار جاگو'، 'پاورلوم کی سبسڈی کو بحال کرو' تحریر تھا اس احتجاج پر نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے مثبت قدم اٹھانے کی یقین دہانی کی ابوعاصم اعظمی کہا کہ اگر حکومت کوئی مثبت اقدام کرنے سے قاصر رہی تو دوبارہ احتجاج کیا جائےگا اور بھیونڈی کے پاورلوم مالکان اور عوام بھیونڈی سے ودھان بھون تک پیدل مارچ کریں گے

پاورلوم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے جہاں سماجوادی پارٹی کے دونوں ارکان اسمبلی نے نا صرف بھیونڈی بلکہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کے پاورلوم مراکز کی نمائندگی کی ہے وہیں پاورلوم سٹی مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اسمبلی ہال سے غیر حاضر رہے انکی غیر حاضری اور پاورلوم کی بجلی سبسڈی کی بحالی کیلئے کوئی خاطر خواہ نمائندگی نا کرنے پر سبھی حیران ہیں اور انکی غیر حاضری و خاموشی موضوع بحث ہے

Comments