مفتی اسماعیل قاسمی کی کارپوریشن کمشنر و آفیسران کی بدعنوانی کیخلاف نگر وکاس منتری سے شکایت.... انکوائری کمیٹی کی مانگ

مالیگاؤں، 23 مارچ (این ایم این) : مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اِن دنوں بجٹ اجلاس کیوجہ سے ممبئی میں خیمہ زن ہیں موصوف نے نیوز مالیگاؤں سے بذریعہ فون گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مالیگاؤں کے کئی سوالات پر اسمبلی میں کوئشچن لگا چکے ہیں جب بھی انکا نمبر آئیگا وہ ہاؤس میں مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کو لیکر نمائندگی کریں گے موصوف نے بتایا کہ وہ اسمبلی میں کوئشچن لگا کر مطمئن نہیں بیٹھے ہیں وہ مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں اور مختلف وزراء سے ملاقات کرکے شہر کیلئے کچھ اچھا کرنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں
موصوف نے بتایا کہ 'شہری ترقیاتی وزیر (نگر وکاس منتری) ایکناتھ شندھے کو ایک لیٹر دیکر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کمشنر و دیگر آفیسران کے جاری من مانے کاروبار و بدعنوانی کی جانب انکی توجہ مبذول کروائی ہے کئی تینڈر بے قاعدگی سے الاٹ کئے گئے ہیں جس سے میونسپل کارپوریشن کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے تمام بدعنوانیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے اسی کیساتھ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں قابل اور ایماندار آفیسران کو لاکر آفیسران کی جگہ پُر کی جائے تاکہ شہریان کا کام بروقت اور آسانی سے ہوسکے (نوٹ : اس خبر کو اخبار میں شائع کرنے والے نیوز مالیگاؤں کا حوالہ ضرور دیں صرف نقل و چسپاں نا کریں نوازش ہوگی)

Comments