سات سالوں میں ایک پرائمری اسکول نہیں کھول سکے اور چلے میڈیکل کالج مانگنے.. سینئر کارپوریٹر عتیق کمال کی مفتی اسماعیل پر صحتمند تنقید
مالیگاؤں، 24 مارچ (این ایم این) : کل اسمبلی ہال میں بجٹ اجلاس کے درمیان رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے مالیگاؤں کیلئے 'اقلیتی میڈیکل کالج' قائم کرنے کی مانگ کی اس پر مالیگاؤں کے سینئر کارپوریٹر و مفتی اسماعیل قاسمی کے سابق رفیق کار عتیق کمال نے نیوز مالیگاؤں کو دیئے اپنے بیان میں مفتی اسماعیل قاسمی پر صحتمند تنقید (تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح) کرتے ہوئے کہا کہ "مفتی اسماعیل قاسمی اپنے سات ساڑھے سات سالہ رکن اسمبلی دور میں ایک بھی پرائمری اسکول تک نہیں قائم کرسکے جبکہ ماضی کے ہمارے اراکین اسمبلی و لیڈران نے اپنی اسکولیں قائم کیں- ہارون انصاری نے جے اے ٹی کا قیام عمل میں لایا، ساتھی نہال احمد نے ٹی ایم اور جمہور نامی دو تعلیمی اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، شبیر سیٹھ نے سردار و ثناء اسکول کی بنیاد ڈالی، شیخ رشید نے منیار و شیخ عبدالقادر اسکول کو کامیابی سے جاری کیا لیکن مفتی اسماعیل قاسمی ایسا کچھ بھی نہیں کرسکے 'ہاتھی لے لینا آسان کام ہے لیکن اسکو پالنا ایک مشکل امر ہے' اگر مفتی اسماعیل قاسمی پرائمری اسکول قائم کرتے اور اسکو مینیج کرنے کا تجربہ رکھتے تو میڈیکل کالج کو جاری رکھنے اور اسے مینیج کرنے میں آسانی ہوجاتی... نوٹ : نیوز مالیگاؤں کی خبر اپنے اخبار میں شائع کرنے سے قبل اجازت لے لیں یا کم از کم نیوز مالیگاؤں کا حوالہ ضرور دیں
Comments
Post a Comment