کارپوریشن الیکشن سے عین قبل ایم آئی ایم کو لگا بڑا جھٹکا... اِس اہم ذّمہ دار نے دے دیا استعفیٰ... پارٹی کے ریاستی ذمہ داران پر لگایا بڑا الزام
مالیگاؤں (این ایم این) : مہاراشٹر کی کئی اہم کارپوریشنوں کے انتخابات آنیوالے چند ماہ میں ہونے والے ہیں ایسے میں سبھی پارٹیاں الیکشن میں کامیابی کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں اپنے نام کر سکیں لیکن مہاراشٹر کے اہم ضلع جوکہ ممبئی سے لگ کر ہے 'تھانے' سے ایم آئی ایم کو بڑا جھٹکا لگتا ہوا نظر آرہا ہے یہاں کہ ایم آئی ایم کے ضلعی صدر ایاز مولوی اور انکی اہلیہ محترمہ کو کارپوریٹر رہ چکی ہیں انہوں نے ایم آئی ایم کو الوداع کہہ دیا ہے ایاز مولوی نے نا صرف پارٹی چھوڑی ہے بلکہ پارٹی کے ریاستی ذمہ داران پر تانا شاہی اور مداخلت کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے اس سلسلہ میں ایم آئی ایم کے کارگذار ریاستی صدر نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہیکہ ایاز مولوی کی میعادِ صدارت بہت پہلے ہی مکمل ہوچکی تھی تاہم وہ اپنے عہدے پر جبرا جمے ہوئے تھے معروف اخبار انقلاب ممبئی کے مطابق 2015 میں کلیان ڈمبیولی کارپوریشن (تھانے) کے عام انتخابات میں غیر متوقع طور پر ایم آئی ایم کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے تھے اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ ایم آئی ایم یہاں مضبوط ہوگی لیکن عہدیداروں اور منتخب شدہ کارپوریٹروں نے کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کیا بلکہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی
Comments
Post a Comment