ایم ایل ایز پر حکومت مہربان، پگار میں بڑھوتری، بجٹ میں اضافہ، ڈرائیور کی تنخواہ بڑھی اور اب بنگلہ بنا کر دینے کی تیاری
ممبئی (این ایم این) : موجودہ مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار ایم ایل ایز پر مہربان ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے، ماضی قریب میں ایم ایل ایز کی تنخواہ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسی کیساتھ بجٹ میں بھی اضافہ کرکے 5 کروڑ روپیہ کردیا گیا اتنا ہی نہیں ایم ایل ایز کے سرکاری مشیروں (پی اے) کی تنخواہ بھی بڑھا دی گئی اسی کیساتھ ایم ایل اے کے ڈرائیور کی تنخواہ 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کردی گئی اور اب اسکے بعد تمام ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کو بنگلہ نما مکان بنا کر دینے کا اعلان وزیر ہاؤسنگ جیتندر اوہاڈ نے کیا ہے موصوف نے جس وقت اس کا اعلان کیا ہاؤس میں سبھی پارٹیوں کے اراکین نے بینچ تپھتھپا کر خیر مقدم کیا تھا تاہم ایک ماہیتی ادھیکار کے ماہر شکیل احمد نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ ایم ایل ایز کو بنگلہ نما گھر بنا کر دینے سے حکومت پر مالی بوجھ بڑھے گا واضح رہیکہ یہ مکان سرکاری طور پر ایم ایل اے کو ملنے والے دو فلیٹ روم کے علاوہ ہوگا جو کہ مستقل طور پر ایم ایل اے کے پاس رہیگا سابق ہونے کے بعد بھی یہ مکان انکی ملکیت ہوگا تاہم جیسے ہی ایم ایل ایز کو بنگلہ بنا کر دینے کی خبر وائرل ہوئی عوام نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ عوام کو سہولیات دینے کی بجائے جنکا گھر پہلے سے بھرا ہے ان پر ہی حکومت مہربان ہورہی ہے یہ مناسب نہیں اس سلسلے میں وزیر ہاؤسنگ جیتندر اوہاڈ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مکان (بنگلہ) مفت میں نہیں دیا جائیگا
Comments
Post a Comment