ایم آئی ایم گروپ لیڈر مفتی اسماعیل قاسمی کا ایم آئی ایم کی مہاراشٹر حکومت میں شمولیت کو لیکر بڑا خلاصہ

مالیگاؤں (این ایم این) : گزشتہ دو روز سے ریاستی حکومت ایم آئی ایم کی شمولیت کو لیکر بحث و مباحثہ جاری ہے اس سلسلہ میں 'نیوز مالیگاؤں' نے مہاراشٹر اسمبلی میں ایم آئی ایم کے گروپ لیڈر مفتی اسماعیل قاسمی نے کئی اہم خلاصے کئے موصوف نے بتایا کہ "دو ڈھائی سال قبل جس وقت این سی پی کے شردپوار مہاوکاس اگھاڑی بنانے کی کوشش میں تھے تو کانگریس، این سی پی کے کئی لیڈران مجھ سے مسلسل رابطہ میں تھے انکی یہ چاہت تھی کہ ایم آئی ایم بھی مہاوکاس اگھاڑی کو سپورٹ کرے لیکن ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے مجھ کو فون پر رابطہ کرکے شیوسینا و بی جے پی سے یکساں دوری بنانے کا حکم دیا تھا چونکہ مہاوکاس اگھاڑی میں شیوسینا بھی شامل تھی اس لئے پارٹی صدر کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے ہم نے ہاؤس میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا تھا" حالیہ دنوں ایم آئی ایم کی مہاوکاس اگھاڑی میں شمولیت کو لیکر جاری چرچہ پر کہا کہ "پارٹی کے ذمہ داران کا فیصلہ ہمارے لئے قطعی ہوگا ہم انکے احکامات کے پابند رہیں گے"

Comments