ریاستی وزیر دادا بھوسے کو سیاہ جھنڈیاں بتانے کی کوشش، عتیق کمال رفقاء سمیت گرفتار

مالیگاؤں (این ایم این) : عید گاہ جاگنگ ٹریک کی تعمیر کیخلاف بطور احتجاج سیاہ جھنڈیاں بتانے کی کوشش کرنے کی پاداش میں عتیق کمال سمیت انکے رفقاء کار کو رفیع احمد قدوائی روڈ پر شہیدوں کے یادگار کے پاس سے گرفتار کرلیا گیا یاد رہیکہ عید گاہ کی جگہ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف روزِ اوّل سے ہی عتیق کمال سرگرم رہے اور آج میڈیا سینٹر پر شیوسینا کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے قبل ریاستی وزیر دادا بھوسے اور انکے قافلے کو کالی جھنڈیاں بتانے کی کوشش انہوں نے کی لیکن انتظامیہ نے انہیں قبل از وقت گرفتار کرلیا

Comments