نئی دہلی (قومی آواز) : کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ اُڈوپی کی مسلم طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے اسکولوں میں حجاب پہننے پر عائد پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے طالبات کی متعدد عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اسکولی یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کر سکتیں۔اس معاملہ پر پر فیصلے کے پیش نظر کرناٹک کے اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اڈوپی کے ضلع مجسٹریٹ کومرا راؤ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ 15 مارچ کو ضلع کے تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
Comments
Post a Comment