مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی آبادی تقریباً 7 لاکھ سے زائد ہیں اور 60 سے 70 فیصد آبادی کچی آبادیوں میں رہتی ہے۔ مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت کئی طرح کی شکایات اور مسائل جنم لیتے رہتے ہیں۔ حکومت نے ان کمشنر کو عوام کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ مقامی خود مختار ادارے (کارپوریشن) کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تعینات کیا ہے۔ لیکن جب سے مالیگاؤں کارپوریشن میں بطور کمشنر بھالچندر گوساوی رجوع ہوئے ہیں تب سے کمشنر موصوف شہریان سے ملتے نہیں اور نہ ہی شہریوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کوئی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کی باتیں سننے کیلئے کمشنر عوام کو وقت نہیں دیتے ۔ جس سے عوام میں کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف عدم اطمینانی پیدا ہو گئی ہے۔
مالیگاؤں شہر پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے ۔ایسے میں کارپوریشن کمشنر پانچ دنوں میں سے ایک یا دو دن اپنے دفتر میں حاضر رہتے ہیں اور کبھی کبھی ہفتے میں ایک دن بھی کارپوریشن نہیں آتے۔اسطرح کا ایک شکایتی مکتوب مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے مہاراشٹر کے چیف سیکرٹری منوکمار شریواستو کو روانہ کیا ہے اور ساتھ ہی ایک کاپی مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر گوساوی کو بھی دیا ہے ۔شیخ آصف نے مکتوب میں لکھا ہے کہ جب کمشنر غیر حاضر رہتے ہیں تو انکے دفتر سے کہا جاتا ہے کہ کمشنر میٹنگ کے لیے ناسک، ممبئی منترالیہ وغیرہ وغیرہ گئے ہیں ۔ جبکہ کمشنر میٹنگ میں کارپوریشن کے لسی دوسرے حکام کوئی بھیج سکتے ہیں لیکن ایسا کیے بغیر کمشنر خود میٹنگ میں پہنچ جاتے ہیں ۔اسی طرح مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کے ذریعے کئے گئے کئی کام شک کے دائرے میں بھی آرہے ہیں ۔جو کہ باعث تشویش ہے ۔اگر کمشنر نے اپنے معاملات نہیں سدھارے تو پریس کانفرنس لیکر اسکا خلاصہ کیا جائے گا ۔
آصف شیخ نے یہ بھی لکھا ہے کہ کمشنر کی غیر حاضری کا معاملہ بہت سنگین ہے،کمشنر غیر حاضر رہ کر شہریان مالیگاؤں کا بہت نقصان کررہے ہیں۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے قیام کے بعد سے آج تک زیادہ تر کمشنروں کی غیر حاضری دیکھی گئی ہے۔ آصف شیخ نے کمشنر سے مخاطب ہو کر مکتوب میں لکھا ہے کہ اگر آپ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ حکومت مہاراشٹر کو اطلاع دیں اور یہاں سے رخصت ہوجائیں۔
آصف شیخ نے کمشنر سے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ آپ 5 دنوں کے اندر ہماری شکایت کا تحریری جواب دے کر ہمیں مطمئن کریں اور شہریان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کریں بصورت دیگر عوام کو ساتھ لیکر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی سے عوام کو ہونے والی تکالیف کے حل کیلئے جمہوری طریقے سے جدوجہد کی جائے گی اور کارپوریشن کمشنر کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی کی جاسکے۔
Comments
Post a Comment