مفتی اسماعیل قاسمی کا دعویٰ : میرے فنڈ کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں جائیگا، سب مالیگاؤں کے وکاس میں صرف ہوگا

مالیگاؤں، 21 مارچ (این ایم این) : مقامی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کے فنڈ کا ایک بہت بڑا حصہ استعمال ہونے کی بجائے واپس (لیپس) ہوجائیگا اسطرح کا سننی خیز انکشاف ایک مراٹھی اخبار نے کیا تھا جبکہ ایک مقامی اخبار نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اسی کیساتھ سابق ایم ایل اے شیخ رشید نے بھی ایسا ہی الزام مفتی اسماعیل قاسمی کیا تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مفتی اسماعیل قاسمی کے فنڈ کی واپسی کو لیکر کافی کچھ بحث جاری تھی جہاں مخالفین مفتی اسماعیل قاسمی کو ناکام ترین رکن اسمبلی ثابت کرنے کی جدوجہد کی وہیں فدائینِ قائدوسالار دستہ انکے سوالوں کے جواب احسن انداز سے دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے- تاہم 'نیوز مالیگاؤں' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ "میرے فنڈ کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں جائیگا، سب مالیگاؤں کے وکاس میں استعمال ہوگا، میں جلد ہی ایک پریس کانفرنس لیکر اپنے دوسالہ فنڈ کے ایک ایک پیسے کا حساب عوامی عدالت میں پیش کرونگا"

Comments