ماہ رمضان المبارک : جانئیے کس ملک میں سب سے بڑا روزہ (بیس گھنٹے کا) اور کس ملک میں سب سے چھوٹا روزہ (صرف گیارہ گھنٹے کا) ہوگا
ریاض (ایجنسیاں) : فلکی حساب کے اعتبار سے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز دو یا تین اپریل کو ہوگا جبکہ یکم مئی کو عید الفطر متوقع ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔
یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوتا کہ آخر کن ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل اور کن ممالک میں سب سے کم ہے۔
دنیا میں سب سے کم دورانیہ والے ممالک میں نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔ اسی طرح چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ، اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا
جبکہ بھارت میں ساڑھے تیرہ سے چودہ گھنٹوں کا روزہ ہوگا
اسی طرح وہ ممالک جہاں کے رہائشی دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ رکھیں گے ان میں آئس لینڈ سرفہرست ہے جہاں (بیس گھنٹہ) 19 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہوگا اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ، فلینڈ میں 19 گھنٹے 9 منٹ، سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا
Comments
Post a Comment