مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ۱۵؍مارچ بروزمنگل بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں جاری بینا نابیناؤں کا مدسہ کے زیر اہتمام لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانے کا ساتواں سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس کی سرپرستی حجّن زلیخا زوجہ الحاج حکیم عبدالجبار رضوی ،زیر صدارت محترمہ قدسیہ تبسم زوجہ محمد قاسم، زیر نظامت حلیمہ حبیبی و اشرفی مریم مہر ،قرأت قاریہ سلمہ بانو صغیر رنگریز (بھیونڈی) ،حمد باری تعالیٰ ،نعت رسول ﷺ ،منقبت پاک ،ترانۂ دارالعلوم ،تعزیتی نظم سرکار صوفیٔ ملّت ،مکالمہ اور ننھی طالبات نے پروگرام پیش کیا
مقررخصوصی محترمہ عالمہ قاریہ ثوبیہ ثمرین صاحبہ نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ ہمیں اللہ کے دین کی اشاعت و تبلیغ میں ہمیشہ کوشاں رہنا چاہئے رسول اعظم ﷺ کی سنتوں اور تعلیمات وہیں صحابۂ کرام و صحابیاتِ کرام و ازواجِ مطہرات کے نقوش پر عمل کرتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیمات ملّت کی دختران تک پہنچانا چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں دین کیا ہے سمجھیں اور لوگوں کو سیکھائیں آج سرکار صوفیٔ ملّت صاحب اورٹرسٹیان و ذمہ داران کے جاری کردہ اس ادارے میں بغرض مقرر حاضر ہوکر یا کسی عنوان پاکر تقریر کرنے آئی ہوں ایسا نہیں ہے بلکہ اپنے ماتھے کی آنکھوں سے اِس ادارے کا مشاہدہ کیا تعلیمی نظام کو دیکھا اور میرا دل فرطِ مسرّت سے اُس وقت لبریز ہوگیا جب میں نے دیکھا کہ یہاں کہ معلمات اور ذمہ داران یہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ قوم و ملّت کی دختران کو باہنر بنارہے ہیں اور وہ بھی فی سبیل اللہ یعنی یہاں پر جاری خدیجہ حجّن زوجہ حاجی محمد الیاس فری سلائی کلاس چلتی ہے اور میں دیکھ رہی ہوں یہاں پر تجوید و قرأت سے فارغات ناظرہ مکمل تکمیل قرآن و نوری قاعدہ کے ساتھ ساتھ سلائی کلاس کی دو بیچیس میں کامیاب ہنر مند طالبات کو اُسناد ،انعامات اور تحفے تحائف بدست مہمانان کے پیش کیئے گئے آج کے اِس پُر ہجوم اجلاس سے میں گذارش کروں گی کہ آپ جہاں اپنا خیال رکھتے ہیں وہیں اِس دارالعلوم کا آپ خیال رکھیں کیوں کہ اِس ادارے میں طلباء اور طالبات قیام و طعام کے ساتھ فری میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جس کے تمام تر اخراجات مخیر حضرات کے دستِ تعاؤن سے ذمہ داران پورا کرتے ہیں ۔میری دُعا ہے کہ سرکار صوفیٔ ملّت صاحب کہ اس مرکزی اور دینی درسگاہ کو اللہ سلامت رکھے اللہ اُن کے درجات کو بلند فرمائے سرکارِ مدینہ ﷺ کی قربت نصیب فرمائے آمین۔
رونق اجلاس محترمہ صبیحہ بانو ، محترمہ عالمہ سمیہ، محترمہ حجن انوری، محترمہ غوثیہ ،محترمہ حجن سائرہ، محترمہ ممتاز بانو ،محترمہ خاتون، محترمہ ساجدہ پروین، محترمہ شائستہ کوثر، محترمہ شبینہ صدف، محترمہ عقیلہ بانو، محترمہ جمیلہ بانو، محترمہ شکیلہ بانو، محترمہ حافظہ ماجدہ فردوس، محترمہ عافیہ تبسم، محترمہ فرحین تبسم، محترمہ مبشرہ، محترمہ بشریٰ، محترمہ رضوانہ، محترمہ عالمہ ثناء کوثر، محترمہ جمیلہ آپا (پارس سلائی)، محترمہ شمیم بانو، خانوادۂ فریدہ آپا شہر عزیز کے مدارس کی معزز معلمات اور معزز خواتین اسلام شریک رہے۔
دورانِ جلسہ مہمانان کا استقبال صدر معلمہ نسیم السحر آپا ،معلمہ حبیبی حلیمہ آپا، معلمہ صدیقہ صدف آپا، معلمہ عائشہ بانو آپا ، و منتظمین نے کیا۔
لڑکیوں کے مدرسے سے فارغ طالبات کو سرپرست ،صدر اور رونق اجلاس خواتین اسلام کےبدست طالبات ، اُسناد، انعامات اور تحفے تحائف پیش کیئے ۔ صلوٰۃ و سلام اور دُعا پر جلسہ کا اختتام ہوا شیرینی تقسیم کی گئی حاضرین کا عالمہ قاریہ اشرفی مریم مہر صاحبہ نے شکریہ ادا کیا ۔ایسی تحریر اطلاع شعبۂ نشرواشاعت نے جاری کی
Comments
Post a Comment