ایم آئی ایم چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہوجائیں، این سی پی لیڈر کی امتیاز جلیل کو خصوصی پیشکش

مالیگاؤں (این ایم این) مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار میں ایم آئی ایم کی شمولیت کو لیکر آج سہ پہر سے بحث و مباحثہ جاری ہے اس بیچ این سی پی لیڈر نے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو این سی پی میں شمولیت کی دعوت دیدی ناسک کے سرپرست وزیر چھگن بھجبل آج لاسلگاؤں میں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تھے یہاں میڈیا پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اگر امتیاز جلیل ایم آئی ایم سے استعفیٰ دے کر این سی پی میں شامل ہو جاتے ہیں، تو ان کے لیے پارٹی میں شامل ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے انہیں این سی پی کی پالیسی کے مطابق کام کرنا چاہئے، یقیناً پوار صاحب انہیں این سی پی میں لیں گے" چھگن بھجبل نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ مہاویکاس اگھاڑی کی یہ حکومت پانچ سال تک چلے گی انہوں نے کہا کہ اگر 2024 میں تین پارٹیاں مل کر لڑیں تو بی جے پی کو مہاراشٹر کو بھول جانا چاہئے... یاد رہیکہ ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے نے دعویٰ کیا تھا کہ مہاویکاس اگھاڑی کے 25 ایم ایل اے ہمارے رابطے میں ہیں اس پر بھجبل نے کہا "ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور سونیا گاندھی کی قیادت والی حکومت یقینی طور پر پانچ سال تک چلے گی اگر یہ تینوں پارٹیاں پانچ سال بعد ایک ساتھ لڑتی ہیں تو بی جے پی کے لیے مہاراشٹر میں اپنی طاقت کو بھول جانے میں کوئی حرج نہیں ہے"

Comments