میری تجویز سے شیوسینا کو گھبراہٹ کیوں؟ میں کانگریس این سی پی سے بات کررہا ہوں شیوسینا کیوں بلا وجہ بیچ میں آرہی ہے؟ (امتیاز جلیل)
اورنگ آباد (این ایم این) : مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے آج ایک مرتبہ پھر شیوسینا پر شیدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کی وکاس اگھاڑی میں شمولیت کیلئے ہم کانگریس، این سی پی، سے بات کررہے ہیں لیکن شیوسینا کو کیوں گھبراہٹ ہورہی ہے موصوف نے کہا کہ "میں نے شیو سینا کو کوئی اتحاد کی تجویز نہیں دی ہے، میری تجویز کانگریس اور این سی پی کیلے تھی لیکن شیوسینا بلا وجہ بیچ میں آرہی ہے" علاوہ ازیں موصوف نے کہا کہ "میں کسی اور سے بات کر رہا ہوں اور کسی اور کو تکلیف ہو رہی ہے"
Comments
Post a Comment