مالیگاؤں (این ایم این) : بیت اللہ کی حاضری اور حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی دلی خواہش تمام مسلمانوں کو ہوتی ہے خواہ امیر ہو یا غریب، گزشتہ دو سال سے کورونا وبا کے چلتے حج و عمرہ کی عام اجازت نہیں تھی جس کی وجہ سے حج کے سفر کی خواہش رکھنے والوں میں مایوسی کی لہر پائی جارہی تھی لیکن جاری سال عمرہ کی عام اجازت کے بعد اب حج برائے 2022 کی بھی عام اجازت مل گئی ہے
تفصیلات کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے آج اپنے آفیشیل ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہوئے یہ خوشخبری دی ہیکہ حج برائے 2022 کیلئے 10 لاکھ عازمین کو اجازت رہیگی اسی کیساتھ ایک مفصل اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ حج 65 سال سے کم عمر کے لوگ کرسکیں گے تمام ہی عازمین کو حج پر روانگی سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ (کورونا ٹیسٹ) کرانا لازمی ہوگا جس کا نتیجہ 'کورونا نگیٹو' رہنا لازمی ہے اسی کیساتھ منظور شدہ کورونا ویکسن ڈوز کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہوگا
وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے عازمین کی تعداد میں اضافہ ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا
یاد رہیکہ عام طور پر بیس لاکھ عازمین حج کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا جبکہ اس مرتبہ کورونا کی لہر کی شدت میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا اور دس لاکھ عازمین کو اجازت دی گئی ہے اس سے عامتہ المسلمین میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے- (عرب نیوز و اردو نیوز ڈاٹ کام انپٹس کیساتھ)
Comments
Post a Comment