مالیگاؤں/ ریاض، (این ایم این+دنیا نیوز+حرمین شریفین ٹوئیٹر) : آج سعودی عرب میں 29 ویں رمضان کی مناسبت سے شوال المکرم یعنی عید کا چاند دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا تاہم سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا اسی طریقہ سے ایسے ممالک جو ہندوستان سے چاند کی تاریخ سے ایک روز قبل چلتے ہیں ان ممالک میں بھی چاند نہ ہونے کی خبریں ہیں سعودی عرب نے تو باضابطہ طور پر اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل 'حرمین شریفین' پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر نہیں آیا 30روزہ مکمل ہوگا عید پیر کو ہوگی اس بات کے مدنظر ہندوستان میں بھی تیس روزہ مکمل ہونیکا قوی امکان ہے
اردو دنیا نیوز کے مطابق حریمین شریفین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شوال 1443 کا چاند نظر نہیں آیا، کل رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہو گا، اور عید الفطر 2 مئی 2022ء کو ہو گی۔ دوسری طرف لیبیا میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ لیبیائی حکام کے مطابق یکم مئی کو آخری روزہ ہو گا اور دو مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ اُدھر آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم مئی 2022ء کو رمضان المبارک کا آخری روزہ ہو گا اور عید الفطر دو مئی 2022ء بروز پیر کو منائی جائے گی مزید برآں سنگا پور میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پر عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔
Comments
Post a Comment