ممبئی، یکم اپریل ( اردو لیکس) وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے نامعلوم افراد نے ممبی کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) برانچ کو ای میل کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں ملک بھر میں ہزاروں افراد کا قتل کرنے کی بھی دھمکی دی ہے
ای میل میں کہا گیا کہ 20 سلیپر سیل وزیر اعظم مودی کے قتل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے پاس 20 کلوگرام آر ڈی ایکس ہےجس کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں بم دھماکے کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے اور مختلف دہشت گرد گروپ اس کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ این آئی اے کو موصول ہوئے اس ای میل کی سائبر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ جانچ شروع کردی ہے یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ ای میل کس آئی پی ایڈریس سے آیا ہے۔
Comments
Post a Comment